پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویثرن ملک طاہر اقبال کونامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

ہری پور(یاورحیات) وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی پی ٹی آئی خیبر پختوانخواہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہزارہ ڈویثرن کے کوارڈینیٹر ملک طاہر اقبال قاتلانہ حملہ میں ساتھی سمیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق دو افرادشدید زخمی ہوگے لاشیں ہسپتال منتقل پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں مقتولین علاقہ کوٹیڑہ میں فاتحہ خوانی کے بعد اپنی گاڑی میں واپس آرہے تھے کہ تاک میں بیٹھے ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک طاہر اقبال ان کے ساتھی سابق کونسلر گل نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگے مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگے تھے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کوٹیرہ کے مقام پر نمازہ جنازہ سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک طاہر جاں ان کا ساتھی گل نوازولد گل خطاب جاں بحق جبکہ ساجد ولد رحمان یاسرولد غلام دو افراد شدید زخمی ہو گے جن کو طبی امداد کے لیے غازی ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق زخیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جس کو ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے پولیس نے مقتول طاہر اقبال کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں مقتول ملک طاہر اقبال امریکہ کی مشہور کاروباری شخصیات تھے اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور رات گے ہسپتال پہنچ گے مقامی سیاسی رہنماؤں نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے واقعہ کے بعد علاقہ کی فضا بھی سوار ہے

حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا: ڈی آئی جی ہزارہ رینج۔
ہری پور(یاورحیات)ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ملک طاہر اقبال کا قتل انتہائی افسوناک واقعہ ہے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقع سزا دی جائے گی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمٰن نے غازی ہریپور کا دورہ کیا اور گزشتہ روز قتل ہونیوالے پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کے قتل کے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل کیساتھ ڈی پی او ہریپور سید اشفاق انور، ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور سید عنایت علی شاہ، ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سعید خان اور دیگر تفتیشی ٹیم کے افسران و اہلکار شامل تھے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس حوالے سے کہا کہ ملک طاہر اقبال کا قتل انتہائی افسوناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ قتل میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انکو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او ہریپور و دیگر تفتیشی ثیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، جدید ٹیکنالوجی کو بھی زیر استعمال لاتے ہوئے تفتیشی دائرہ کار کو بڑھایا جائے، ایس ڈی پی او جائے وقوعہ کے اردگرد کے تمام علاقہ میں مزید سرچ آپریشن کرے اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جائے اور دیگر لوگوں سے بھی شواہد اکھٹے کریں ڈی پی او ہریپور اپنی خصوصی نگرانی میں اس کیس کے تفتیشی عمل کو جاری رکھے اور لمحہ با لمحہ مجھے آگاہ کرتے رہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!