شادی کے چنددن بعدعامرشہزادکو سسرال میں قتل کردیاگیا۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)شادی کے چنددن بعدعامرشہزادکو سسرال میں قتل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لوئرتناول کے گاؤں رچھ بہن کے رہائشی نوجوان عامر شہزاد کی شادی رمضان المبارک سے چندروز قبل ہوئی تھی۔ عامر شہزاد اسلام آباد میں اپنے سسرال میں رہائش پذیر تھا۔ جمعتہ المبارک کی شام افطارکے بعد نامعلوم افراد نے اسے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پمز ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔ مقامی تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔عامرشہزادہ کے قتل کی خبر سنتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔نوجوان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سعودی پلٹ تھا۔

 

لوہر تناول ریچھ بہن کا رہائشی سعودی پلٹ نوجوان کا اسلام آباد جی الیون میں قتل اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ عامر شہزاد کی دس روز قبل شادی ہوئی تھی جو کہ اپنے سسرال واقع اسلام آباد جی الیون میں ہی رہائش پذیر تھا جسے گزشتہ روز افطاری کے بعد گھر کے بائر قتل کردیا گیا علاقہ میں نوجوان کی موت کی خبر سنتے ہی ریچھ بہن میں کہرام مچ گیا نوجوان انتہای ملنسار اور شریف النفس انسان تھا چار سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا چار ماہ کی چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا عامر شہزاد کی بارہ اپریل کو شادی ہوئ تھی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!