آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد نے مہنگائی کے خلاف گرینڈ احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈرذ فیڈریشن ایبٹ آباد نے مہنگائی کے خلاف گرینڈ احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں۔کابینہ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت بازار میں 35کروڑ کے منصوبہ میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار،زخیرہ اندوزی کرنے والے ڈیلرز کی حوصلہ شکنی،شاپنگ بیگ کی فروخت پر چھوٹے تاجروں کے خلاف کاروائی پر عدم اطمینان اور نانبائیوں کو بھی عوام کو مناسب نرخوں پر روٹی فروخت کرنے پر زور دیا گیا۔اس سلسلہ میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کی کابینہ کا اجلاس صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے والے نومنتحب صدر انجمن تاجران قلندر آباد حاجی عمر فاروق، جنرل سیکٹری عبدالقدوس خان اور نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر بشیر بٹ اور دیگر کابینہ عہدیداران نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔قلندر آباد انجمنِ تاجران کے حاجی عمر فاروق کو سینئر نائب صدر اور نان بائی یونین کے بشیر بٹ کو نائب صدر آل ٹریڈ فیڈریشن اور قلندر آباد سے ہی حاجی عبدالقدوس خان کو تاجر اتحاد کابینہ کی رکنیت دے۔دی گئی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال میں تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہنگائی کی لہر اور بالخصوص آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہزارہ کے تاجروں کے نمائندوں کی مشاورت سے گرینڈ احتجاج کا فیصلہ کیا گیا جس میں مرکزی اور صوبائی قائدین کو بھی مشاورت میں لیا جائے گا۔اجلاس میں ایبٹ آباد کے 15بازاروں کے لئے KPCIP منصوبہ کے تحت 35کروڑ کی لاگت سے تزئین وآرائش کے کام میں تاخیر پر بھی واسا اور متعلقہ افسران سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فوری کام پایا تکمیل تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صدر نانبائی ایسوسی ایشن سے بھی روٹی کے نرخ مناسب رکھنے اور وزن کو پورا رکھنے پر بھی زور دیا گیا اور ایبٹ آباد میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں اور ڈیلرز کی بھی حوصلہ شکنی کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشش کریں۔صدر آل ٹریڈر فیڈریشن سردار شاہنواز سجاد خان جدون کا مذید کہنا تھا شہر میں یوٹیلیٹی سٹورز کے بائر ایک طویل قطاریں لگی ہوتی ہیں جہاں مستحق اور سفید پوشوں کے ساتھ ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو غریب عوام کے حقوق غصب کرتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کے لئے ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز سے آل ٹریڈر فیڈریشن کا وفد ملاقات کرکے خصوصی اقدامات کا بھی مطالبہ کرے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازار میں چھوٹے تاجروں کے خلاف شاپنگ بیگ کی فروخت پر جرمانوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ چھوٹے تاجروں کے بجائے اس کو بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف اقدامات اٹھائے۔حکومت اس پر پابندی لگانے کے لئے یکساں سلوک کرے اس کا متبادل فراہم کریں چھوٹے تاجروں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پر بھی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔انہوں نے جنرل باڈی اجلاس کے لئے اپوزیشن سے ملاقات کے لئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں سردار شاہنواز، ندیم احمد مغل، شیخ نثار احمد، مجاہد خان جدون اور سعید مغل شامل ہیں۔ جو جنرل باڈی اجلاس کے لئے لائحہ عمل طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!