جاوید شہید روڈ کو فائبرکیبل کی کمپنی اکھیڑ کر فرار۔ مقامی لوگ کینٹ بورڈ کیخلاف سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جاوید شہید روڈ کو فائبرکیبل کی کمپنی اکھیڑ کر فرار۔ مقامی لوگ کینٹ بورڈ کیخلاف سراپا احتجاج۔اس ضمن میں جاوید شہید روڈ کے مکینوں نے بتایاکہ کئی ہفتے قبل ایک نجی کمپنی نے جاوید شہید روڈ پر فائبر کیبل ڈالی۔ اس مقصد کیلئے کھدائی کی گئی۔ کمپنی کی جانب سے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کھدائی کی جانیوالی جگہ کو پختہ نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک پر گندگی اورمٹی پھیلی ہوئی ہے۔ اس سڑک پر روزانہ کامسیٹس یونیورسٹی کی سیکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں اور یہ ایک کثیر آبادی والا پوش علاقہ ہے۔ جبکہ دوسری جانب جگہ جگہ سے یہ سڑک اکھڑ چکی ہے۔ خصوصاً تعمیر وطن پبلک سکول کے باہر ایک بہت بڑا گڑھا بن چکاہے۔ جس میں کسی نیک دل انسان نے اپنی طرف سے خاکے کی ٹرالی تو ڈال دی ہے۔ لیکن اس خاکے کی وجہ سے ایک بہت بڑا جمپ بن چکا ہے۔ جس سے ٹریفک میں شدید خلل پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے سی او کینٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھدائی کی جانے والی جگہ کو فوری طور پر پختہ کیا جائے اور جلد از جلد جاوید شہید روڈ پر نئی کارپٹنگ کاکام شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!