ایبٹ آباد‘ڈسٹرکٹ سیکورٹی کے بیس اہلکارتبدیل۔ بعض اہلکاردس سال سے بدستورڈسٹرکٹ سیکورٹی میں تعینات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے 20 کے قریب اہلکار تبدیل۔دس سال گزر جانے کے بعد بھی پرانے پانچ اہلکار تاحال تبدل نہ ہوسکے۔افسران بالا اس پانچ کے ٹولے کو تبدیل کرنے مکمل ناکام۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ پچہلے کئی سالوں سے تعینات ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے تبادلے ُرکے ہوئے تھے باآخر ظہور بابر خان آفریدی نے گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ کے 20 کے قریب اہلکاروں کو تبدیل کردیا تھا۔کچھ اہلکاروں کے تبادلے ٹریفک وارڈن میں اور کچھ کے تبادلے ڈسٹرکٹ پولیس ایبٹ آباد میں کئے گئے۔اور انکی جگہ نئے اہلکاروں کے تبادلے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ میں ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ میں تعنیات سیکورٹی برانچ سمیت پانچ پرانے اہلکاروں کو تاحال تبدیل نہیں کیا۔زرائع کے مطابق ان پرانے اہلکاروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ایبٹ آباد میں تمام تر تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ساتھ انکے رابطے ہیں جنکو خوش رکھے گا انکے خلاف کوئی شکایات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو نہیں دی جاتی زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سیکورٹی میں ایک پرانا اہلکار ایسا بھی ہے جسکا رابطہ منشیات فروشوں سے مسلسل جاری ہے جو اس کو منتھلی دیتے ہیں انکی شکایات بھی ڈی پی او تک نہیں پہنچتی۔ایک نجی بنک کے ملازم کے ساتھ پورا پورا دن اس کی گاڑی میں سوار رہتا ہے اور رات گئے شراب کے نشے میں شہر بھر میں شور شرابہ بھی ڈالتے ہیں معتدد بار اس کی شکایات اعلی حکام تک گئی لیکن اعلی حکام بھی اس کے خلاف کاروائی نہ کرسکے۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پرانے اہلکاروں کو بھی تبدیل کرکے انکی جگہ نئے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!