تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار میں ون ٹوون مقابلہ۔ مسلم لیگی امیدوار مقابلے کی دوڑ سے باہر۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار میں ون ٹوون مقابلہ۔ مسلم لیگی امیدوار مقابلے کی دوڑ سے باہر۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ تحصیل لوئر تناول میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پاس کوئی بھی مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے سابق ناظم دلدار تنولی کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ دیاگیا۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق ضلع نائب ناظم ملک جنید تنولی کو میدان میں اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق دلدار تنولی اور ملک جنید تنولی قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ جبکہ سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا آزاد حیثیت سے اس الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔جو کہ اس الیکشن میں ایک مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

تحصیل لوئر تناول کے بلدیاتی الیکشن کی مہم کے دوران یہ چیز واضح نظر آرہی ہے کہ مسلم لیگی امیدوار دلدار تنولی ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار جنید تنولی اور آزاد امیدوار اسحاق زکریا الیکشن مہم میں بھی ون ٹو ون جا رہے ہیں۔ دیگرجماعتوں کے بھی چند لوگ اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ لیکن ان کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔ جو چند سو ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکتے۔ ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے، ایم پی اے اور ان کی پوری ٹیم ملک جنید تنولی کی الیکشن مہم چلائے ہوئے ہے۔ جبکہ دوسری جانب اسحاق زکریا اکیلے ہی تمام لوگوں کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق تحصیل لوئر تناول کے بلدیاتی الیکشن میں ملک جنید تنولی یا اسحاق زکریا میں سے کوئی ایک میدان مارے گا۔ مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی کے امکانات انتہائی معدوم ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!