حلال فوڈاتھارٹی نے قلندرآباد میں دوکانیں سیل کردیں۔ بھاری جرمانے۔

قلندرآباد:حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈویژنل ڈائریکٹر ارشد عباسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان عدیل کی قلندرآباد میں دبنگ کاروائیاں،متعدد دوکانیں سیل،متعدد پر بھاری جرمانے،اور موٹر سائیکل سوار سے آتش بازی کا مواد برآمد۔ذرائع کے مطابق قلندرآباد میں محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی کی دبنگ کاروائی ڈویژنل ڈائریکٹر ارشد عباسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان عدیل نے بازار میں کاروائی کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی متعدد دوکانیں دوکانوں کو سیل اور صفائی ہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور مذید کاروئی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں سے چھالیاں،گٹکا،اور آتش بازی کا سامان برآمد کر کے تھانہ مانگل کے حوالے کر دیا،حلال فوڈ کی اس کاروائی کو اہلیان علاقہ کے خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر ویژنل ڈائریکٹر ارشد عباسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ساتھ کم سٹاف لاتے ہیں جس کی وجہ سے کاروائی کرنے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!