شوکت یوسفزئی وزرات اطلاعات سے فارغ۔صحافیوں کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارتشکر۔

پشاور/ایبٹ آباد: شوکت یوسفزئی وزرات اطلاعات سے فارغ۔صحافیوں کا وزیراعظم عمران خان سے اظہارتشکر۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والے شوکت یوسفزئی کو صحت کی وزارت دی گئی۔ تاہم موصوف اپنی نااہلی کی وجہ سے اس اہم ترین وزارت کو نہ سنبھال سکے اور چند ہی ماہ بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے دوربارہ برسراقتدار آنے کے بعد شوکت یوسفزئی کو اطلاعات و نشریات کی وزارت دی گئی۔ لیکن موصوف اپنی نااہلی کے باعث اس وزارت کو بھی نہ چلاسکے اور اندرون خانہ انہوں نے سرکاری اشتہارات اپنی ملکیتی اخبارات کے علاوہ مخصوص میڈیا گروپس کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

شوکت یوسفزئی کی غلط پالیسیوؤں کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بھی سیکرٹری وزارت اطلاعات میں چند ماہ بھی نہیں ٹھہرتاتھا۔ تمام سیکرٹری تعیناتی کے چند ہفتوں کے بعد ہی رخت سفر باندھ لیتے تھے۔ جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کئے جانیوالے فنڈ کو بھی شوکت یوسفزئی نے خرچ نہیں کیا۔ بہت سے صحافی اور ان کے لواحقین حادثات میں زخمی ہوئے۔ جن کے علاج معالجے کے میڈیکل بل شوکت یوسفزئی نے حکومتی اعلانات کے باوجود منظور نہیں کئے۔ جس پر صحافیوں نے وزیر اعظم کے شکایت سیل میں درجنوں شکایات درج کروارکھی تھیں۔ موصوف کا یہ طرہ امتیاز رہاہے کہ وہ کسی بھی جگہ انصاف کرنے کی بجائے، مخصوص لوگوں کو نوازتے رہے۔ خیبرپختونخواہ کی صحافی برادری اور محکمہ اطلاعات کے افسران اور اہلکار شوکت یوسفزئی کی نااہلی پر سراپا احتجاج تھے۔ تاہم اس دوران موصوف کیخلاف نجی چینلز پربھی خوب تنقید کی گئی۔ جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے شوکت یوسفزئی کو فوری طور پر وزارت اطلاعات سے فارغ کرنے کا حکم جاری کیاگیا۔ شوکت یوسفزئی کووزارت اطلاعات سے الگ کرنے پر صحافیوں اور میڈیا سے منسلک افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیاہے کہ شوکت یوسفزئی جیسے نااہل شخص سے اہم ذمہ داریاں واپس لی گئیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!