کوروناوائرس: ایوب ٹیچنگ ہسپتال مزید سات افرادجاں بحق۔ چارروزمیں مرنیوالوں کی تعداد چھبیس ہوگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔اس ضمن میں ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے بتایا ہے کہ سوموار کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے مذید سات افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد میں چار خواتین شامل ہے جاں بحق افراد کی شناخت سائرہ بی بی سکنہ ایبٹ آباد فیروزہ بی بی سکنہ بٹگرام خواج محمد ساکنہ مانسہرہ عنصر خاتون سکنہ ایبٹ آباد زینت جان ساکنہ ایبٹ آباد سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس وقت کورونا وائرس سے 51 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 14 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ جنکو کورونا آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے پچھلے چار روز میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں معتدد خواتین بھی شامل ہیں دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وارڈ کا دورہ بھی کیا ہے اور وارڈ میں سختی بھی عمل میں لائی ہے ٹیم جیو ہزارہ کی عوام سے اپیل ہے کہ خداراہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے خود کو کورونا محفوظ بنائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!