نواں شہر جوگن میں سوئی گیس کی پانچ کنال سے زائد زمین پر غیر قانونی تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نواں شہر جوگن میں سوئی گیس کی پانچ کنال سے زائد زمین پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نواں شہر میں پختہ تجاوزات کو ختم کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم کی زیر نگرانی نواں شہر جوگن میں سوئی گیس کی زمین پر قبضہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کاروائی کے دوران سوئی گیس کیپانچ کنال سے زائد زمین کوواگزار کروایا گیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود، ایس این جی پی ایل افسران، ریونیو سٹاف موقع اے ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود رہے اور تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قبضہ ختم کیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ شہربھر کے ساتھ ساتھ پانی کی گزرگاہوں، قبضہ مافیا اور نالوں پر تجاوزات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہری اپنے مسائل، شکایات اور قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!