کوروناوائرس: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مزید دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔ دودن میں تعدادچھ ہوگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کرونا وائرس کی تیسری لہر سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق 2 دن میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے ایبٹ آباد شہر میں گزشتہ روز ہزارہ کی سب سے بڑی ہسپتال ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے دو مزید مریض جاں بحق ہوگئے اس طرح مجموعی طور پرگزشتہ دو دنوں کے دوران کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مطابق شہر بھر میں آئے روز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے عوام سے ہماری اپیل ہے کہ خدارا کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کریں دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافے کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کو مزید سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!