یوسف ایوب خان کی ایک اور بڑی کامیابی۔ خواتین کونسلرز، یوتھ، تحصیل ممبران، کسان، اقلیتی اورایک سو پانچ ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ) یوسف ایوب خان کی ایک اور بڑی کامیابی۔ خواتین کونسلرز، یوتھ، تحصیل ممبران، کسان، اقلیتی اورایک سو پانچ ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی کے تحصیل ممبران کی مجموعی تعداد ڈیڑھ سو ہو گئی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیر بلدیات یوسف ایوب خان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پہلے مرحلے میں بلامقابلہ منتخب ہونے والی تحصیل ہریپور کی 41خواتین کونسلرز میں سے 31 خواتین تحصیل ممبران نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔یوتھ تحصیل چھ ممبران میں سے پانچ،کسان تحصیل چھ ممبران میں سے پانچ،اقلیتی تحصیل دو ممبران نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ جبکہ اس سے قبل ایک سو پانچ ویلج کونسلوں کے چیئرمین بھی یوسف ایوب خان کے جنبہ میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل ممبران کی مجموعی تعداد 148 ہو گئی ہے۔یہ اس چیز کا واضح ثبوت ہے ہے کہ خان برادران نے ہریپور کی ترقی کا سفر شروع کیا تھا عوام نے اس پر مکمل اعتماد کیا ہے۔اس موقع پر خان برادران اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ احتشام صاحب نے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کی اور اس چیز کا اعادہ کیا کہ انشاء اللہ ہریپور کا ترقی کا سفر جاری رہے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!