لوئرتناول:پائپ لائن زنگ آلود ہوگئی: جنجیلہ واٹرسپلائی سکیم بند: درجنوں آبادیاں پینے کے پانی سے محروم۔

تناول(وائس آف ہزارہ)اندھیر نگری چوپٹ راج منتخب نمائندوں کی بے حسی اہلیان سندوگلی اور ملحقہ آبادیوں کا کوئی پرسان حال نہیں مقامی سیاسی قیادت بھی لالی پاپ دینے لگی چنجیلہ واٹر سپلائی سکیم لگ بھک پچھلے ایک سال سے بند عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے خشک سالی کی وجہ سے مویشی جن کے پانی کا انحصار بارشوں پر ہوتا ھے۔تاھم اس سال بارشیں کم ہونے کی وجہ سے تالاب کا پانی بھی ختم ہونے کے قریب ھے درجن بھر گاؤں کا انحصار اسی واٹر سپلائی سکیم پر ھے۔منتخب نمائندے خواب خرگوش میں متعدد بار ایم این اے اور ایم پی کے نوٹس میں لگانے باوجود واٹر سپلائی سکیم کو بحال نہیں کیا جاسکا پانی کی بندش کی وجہ سے پائپ لائن بھی زنگ آلود ہوچکی ھے واٹر سپلائی سکیم کی بندش کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ھے۔

اہلیان علاقہ نے عندیہ دیا ھے کہ اگرواٹر سپلائی سکیم کو فلفور بحال نہ کیا گیا تو منتخب نمائندوں کا احتساب بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے کیا جائے گا چنجیلہ واٹر سپلائی سکیم سے سندوگلی سوہائی تریڈا بیڑیاں راجکڑم چھجیاں کھواڑی بگاریاں اور دیگر آبادیاں بھی مستفید ہوتی تھیں واٹر سپلائی سکیم لگ بھگ پچھلے ایک سال سے بند ہے جبکہ واٹر سپلائی سکیم پر تعینات پبلک ہیلتھ کے ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جس سے قومی خزانے کو بھی نقصان ہورہا ھے اہلیان علاقہ نے ڈی سی ایبٹ آباد ایکسین پبلک ہیلتھ ایم پی اے قلندر خان لودھی ایم این اے علی خان جدون سیکرٹری خیبرپختونخواہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان سے چنجیلہ واٹر سپلائی سکیم کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!