ایبٹ آبادمیں مفت آٹے کی تقسیم بد نظمی کا شکار۔رمضان المبارک میں لوگ رسوا ہونے لگے۔

رمضان المبارک میں ناقص کوالٹی کے آٹے کے 10 کلو کے 3 چھیلوں کیلئے غریب رسوا ہونے لگئے آئے کیلئے قطاروں میں لگے مرد و خواتین پولیس کے دھکے کھانے پر مجبور
نگران وزیر اعلی کی ہدایات کی مفت سرکاری آنے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض تقسیم کو معظلم کرنے کیلئے نگرانی کی ہدایت۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حکومت نے رمضان المبارک میں ناقص کوالٹی کے آٹے کے 10 کلو کے 3 تھیلوں کیلئے غریب لوگوں کو رسوا کرد یا مفت آنا تقسیم ہونے کی اطلاعات پر پوائنٹس پر عوام کا جم غفیر امڈ آتا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی تقسیم بدنظمی کا شکار ہوتی ہے اور غریبوں اور مستحقین کو پولیس کی طرف سے دھکے ٹھوکریں دے کر خالی واپس بھیج دیا جاتا ہے شہریوں نے حکومت سے اس پر نوٹس لے کر مستحقین کولمبی قطاروں میں رسوا کرنے کے بجائے آنے کے یہی پیسے ان کے اکاؤنٹس میں باعزت طریقے سے بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے حکومت نے رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سرکاری آنا جو 1300 روپے کا 20 کلو کا تھیلا دیا جاتا تھا وہ بند کر کے۔

ایبٹ آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹر ڈ خاندانوں کو 156 پوائنٹس کے ذریعے مفت آنا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق آٹا تقسیم ہو رہا ہے لیکن آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس پر عوام کا جم غفیر امڈ آتا ہے لمبی قطاریں لگا کر گھنٹوں انتظار کروا کے غریبوں کو پولیس کے ذریعے دھکے دے کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کیونکہ آٹا صرف انہی لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کو اہل ہونے کا میسج آیا ہوتا ہے ایبٹ آباد کے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب اور مستحقین کی تذلیل کے بجائے آٹے کی یہی رقم باعزت طریقے سے ان کے اکاؤنٹ میں بھیج دیں تا کہ وہ خود باعزت طریقے سے آٹا خرید سکیں۔ پشاور (آج نیوز) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخو احمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں با قاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق بعض انتظامی سیکرٹریوں کو ایک ایک اور بعض کو دو دو اضلاع تفویض کئے گئے ہیں۔ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی تقسیم کو منظم انداز میں چلانے کے امور کی نگرانی کریں گے۔ انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں آشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں میں دستیابی سے متعلق معاملات کی بھی نگرانی کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق انتظامی سیکرٹریز اس حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ ضرورت کی بنیاد پر اپنے متعلقہ اضلاع کے دورے بھی کریں گے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!