ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ بیروزگاروں سے پھر ہاتھ کر گئی۔

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ بیروزگاروں سے پھر ہاتھ کر گئی۔فرور ی2019میں انتظامیہ نے پیرا میڈیکس اور دیگر شعبہ جات میں بھرتی کے لئے اشتہار جاری کیا این ٹی ایس ٹیسٹ کے بعد گزشتہ ہفتہ انٹرویو کے لئے کال لیڑ جاری کئے لیکن ایک دفعہ پھر انتظامیہ نے نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے انٹرویو منسوخ کردے۔امیدوار سرا پا احتجاج صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے فروری2019کو پیرا میڈیکس اور دیگر خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اخبار میں مشتہری کی دو ماہ کے بعد این ٹی ایس کے ذریعے امیدواروں کا ٹیسٹ لیا۔

اس کے بعد دو سال خاموشی اختیار کرلی گزشتہ ہفتہ دوسال بعدانتظامیہ نے انگڑائی لی اور امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کئے لیکن پھر بغیر کوئی وجہ بتائے انٹرویو منسوخ کردے جس کی وجہ سے بیروزگار افراد میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی۔ امیدواروں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ بیروز گاروں سے مذاق کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!