شاہراہ ریشم کی مرمت کیلئے ہریپور کی ایک گلی جتنا فنڈ آیا: سجاداکبرخان۔

ایبٹ آباد: سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد اکبر خان نے کہا ہے کہ شاہراہ ریشم کی مرمت کیلئے ہریپور کی ایک گلی جتنا فنڈ آیاہے۔ وہ بھی ملی بھگت سے ہڑپ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔این ایچ اے حکام ہوش کے ناخن لیں۔ایبٹ آباد کیلئے شاہراہ ریشم کی مرمت کے فنڈکاہم کسی صورت ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔ایبٹ آباد کے نمائندے کمزور ضرور ہیں مگر عوام کمزورنہیں ہے۔کچی ریت ڈال کر اور اوپر اوپر کچا تارکول ڈال کر جو ٹاکیاں لگائی جا رہی ہیں وہ کرپشن کی انتہاء ہے۔جون کی آر میں لگتا ہے کہ یہ چند لاکھ بھی نہیں لگائیں گے۔ہم یہ پیسہ کسی بھی صورت ہڑپ نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سجاداکبرخان نے کہا کہ یہ ہمارے ٹیکسوں کا پیسہ ہے یہ جو ٹاکیاں لگائی جا رہی ہیں مون سون کی ایک بارش میں ختم ہو جائیں گے اور پھر ایبٹ آباد مزید آثار قدیدمی کا منظر پیش کرے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!