ایبٹ آباد‘ٹریفک پولیس نے بغیرروٹ پرمٹ والی کمرشل گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی شروع کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی بغیر روٹ کے چلنے والی کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاون مختلف روٹوں پر بغیر اڈہ سے چلنے والی متعد گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد ملک اعجاز احمد گوگا کی سخت ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا ایبٹ آباد شہر میں مختلف روٹوں جن میں نواشہر دہمتوڑ منڈیاں قلندر آباد وغیرہ پر اڈہ سے باہر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے 83 سوزوکیوں اور کیری ڈبوں کو بند پولیس لائن کر دیا گیا۔

اسی طرح ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کابغیرہیلمنٹ، کم عمر موٹر سائیکل سوار اور موٹر سائیکل کے ساتھ الٹریشن کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 153 موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں 3 دن کے لیے بند کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!