محکمہ واپڈا کا لوئرتناول اورگلیات کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک۔ بجلی کی فراہمی بدستور معطل۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے) ہر سال کی طرح اس بار بھی برفباری اور بارش کے بعد محکمہ واپڈا کا گلیات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم نہ ہوسکا اکثریتی علاقے کئی دنوں سے اندھیرے میں ڈوبے رہے گلیات اور تناول کی اکثریتی سیاسی قیادت اپنے علاقوں سے باہر شہری علاقوں میں مقیم ہے جبکہ کے ان علاقوں پر حکمرانی کرنے والے ایم این اے اور ایم پی اے بھی سو رہے ہیں ہی وجہ ہے کہ گلیات اور تناول کی عوام آج کے جدید اور ترقیافتہ دور میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے نہ رابطہ سڑکیں نہ پانی اور نہ صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر ہیں۔

ذرائع کے مطابق موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارشوں کے بعد محکمہ واپڈا کا گلیات اور تناول کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ختم نہ ہو سا گلیات میں برفباری جبکہ تناول میں بارش کے باعث ان کے اکثریتی علاقوں میں کئی دنوں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ علاقے تاریکی میں ڈوبے ہیں جن میں یونین کونسل بگنوتر یونین کونسل نملی میرا نتھیاگلی سمیت ان سے ملحقہ دیہات شامل ہیں اسی طرح تناول میں زیادہ تر علاقے یونین کونسل پنڈ کرگوخان کے موجود ہیں جن میں تکیہ حال کھنڈہ کھوہ حال لکھالہ بریلہ پنڈ گلی پنڈ گانڈے۔چلہتر اور دیگر علاقے شامل ہیں جبکہ دیگر یونین کونسلوں جن میں شیروان۔ جرل۔کوٹھیالہ پنڈکرگوخان کی بجلی بھی رات گئے بند کر جس وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!