لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ایبٹ آباد کو دی جانیوالی مرغیاں عوام کو نہ مل سکیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے بعد لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو دی جانے والی مرغیاں عوام کو نہ مل سکی۔تمام تر مرغیاں محکمہ کے اہلکاروں نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کر دی۔زرائع کے مطابق محکمے کے کچھ اہلکاروں نے دوستوں کے کے فارم جمع کروا کر مرغیاں خود حاصل کی ہیں۔دو سال پہلے شہریوں سے جمع کیئے گئے فارم دردی کی ٹوکری کی نظر ہوگئے۔غریب لوگوں کے لیئے آنے والی مرغیاں آخر کہاں گئی جس پر شہریوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ دو سال قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں رعایت قیمت پر گھریلو مرغبانی کے منصوبے کے آغاز کیا تھا جس میں ہر شہری ایک مرغا اور پانچ مرغیاں 1050 روپے میں لے سکتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی عوام کے لیئے اس منصوبے کے تحت ہزاروں مرغیاں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کو دی گئی زرائع کے مطابق محکمے کے لوگوں نے ہزاروں فارم لوگوں سے جمع کررکھے تھے لیکن ایک مرغی بھی کسی شہری کو نہ دی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمے کے لوگوں نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت آنے والی مرغیاں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کردی جبکہ زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ اہلکاروں نے ملی بھگت کرکے لوگوں کے فارم پر اپنے لیئے بھی مرغیاں لی ہیں۔اس محکمہ پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے اس محکمے میں کریشن کا بازار گرم ہے۔زرائع کے مطابق محکمے کے لوگوں نے خوفیا طور پر پولٹری فارم بھی ڈال رکھے ہیں۔جو سرکار کی طرف سے اس طرح کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے طے مرغیاں اس محکمے کو دی گئی تھی وہ انہوں نے اپنے پولٹری فارم پر رکھ کر سیل کردی تھیں۔شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے لئے آنے والی مرغیاں کا چیک اینڈ بنلنس کریں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!