مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہ بھی ہار گئے۔

جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ،اے این پی کے قائمقام صدر حیدر ہوتی، پی پی کے قائمقام صوبائی صدر محمد علی شاہ جے آئی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے سربراہ ابراہیم قاسمی کامیاب نہ ہو سکے
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہ بھی انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدرا میر حیدر ہوتی اور صوبائی صدر ایمل ولی خان پیپلز پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے ہیں، آفتاب شیر پاؤ امیر حیدر ہوتی، مولانا فضل الرحمان امیر مقام قومی اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار تھے جبکہ ایمل ولی خان، محمد علی شاہ با چا پروفیسر ابراہیم صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے امیدوار تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!