ڈی پی او تھانہ میرپور اورتھانہ کینٹ کی حدود میں سرگرم منشیات فروشوں کا خاتمہ کریں۔

ایبٹ آباد:تھانہ میرپور حدود جھنگی لمبامیرا جھنگی قاضیاں محلہ موہریں جبکہ تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی،سپلائی،سربن کالونی ڈسکو چوک میں منشیات فروش کے ٹولے سرگرم ہیں جو سرے عام منشیات فروخت کرتے ہیں جس سے چھوٹے چھوٹے بچے آئے روز منشیات جیسی لعنت کی طرف جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور اور تھانہ کینٹ کی حدود جھنگی لمبامیرا جھنگی قاضیاں محلہ موہری ں شیخ البانڈی،سپلائی،سربن کالونی ڈسکو چوک میں منشیات فروش کی بھر مار موجو ہے پولیس کی گشت نہ ہونے کی وجہ سے منشیات فروش سر عام منشیات چھوٹے چھوٹے بچوں میں فروخت کرتے ہیں اہلیان علاقہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوا بتایا ہے ایبٹ آباد کی سب سے بڑی یونین کونسل جھنگی لمبامیرا اور شیخ البانڈی کی نوجوان نسل آئے روز منشیات کی طرف جارہے ہیں منشیات کے ڈیلر چھوٹے منشیات فروشوں اور پولیس کے چنداہلکاروں کی ملی بھگت سے منشیات فروخت کرتے ہیں ہماری ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی ایس پی سرکل کینٹ اور میرپور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے اور امید کرتے ہیں پولیس انتظامیہ عوامی تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے علاقہ کو تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر ہم پولیس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے،

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!