سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی نے نواں شہر میں نوکروڑ بیس لاکھ کے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

ایبٹ آباد(محمد سلیم تنولی سے)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد کی یونین کونسل نواں شہر میں 9 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت کے حامل اپروچ روڈ ٹاؤن شپ اور ٹاؤن شپ سیکٹرز سڑکوں کا افتتاح کر دیا۔ٹاؤن شپ نواں شہر کو ملک کا خوبصورت ترین ٹاؤن بنائیں گے۔اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ٹاؤن شپ اپروچ روڈ اور سیکٹرز سڑکوں کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اربن اٹھارٹی روح الامین، ریٹائرڈ کمشنر عباس، چیرمین واسا ایبٹ آباد سرفراز خان، سابقہ ناظم نواں شہر اقبال خان، سابقہ ناظم شیخ البانڈی نبیل خان، ممبر کینٹ بورڈ دانیال خان اور سماجی شخصیت فریدون خان کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹاؤن شپ آباد ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ ایبٹ آباد میں اس جگہ سے خوبصورت علاقہ رہنے کے لیے کوئی نہیں قدرتی حسن سے مالامال اس علاقے میں ہم سڑکوں کی تعمیر کے بعد زندگی کے معیار کو بہتر بنانے والی دیگر سکیموں پر کام شروع کریں گے جن میں بجلی، پانی، نکاسی و دوسری ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں مشتاق احمد غنی نے ڈائریکٹر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی و دیگر محکمے کے ملازمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کا کام عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کے دل میں کام کرنے کا جذبہ ہے ہماری حکومت کا ویژن ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اداروں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!