اوگرا نے گیس پچاس فیصد مہنگی کر نے کی منظوری دیدی۔

اوگرا نے ٹیرف میں 415:11 بے اضافے کی منظوری دیدی۔ سوئی ناردرن کیلئے ٹیرف 1238 پلے 68 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیگا برآمدی شعبے کیلئے سبسڈی بھی واپس۔
حکومت اعلامیہ جاری کرے گی۔ نیپرا نے بجلی قیمت میں ساڑھے 7 روپے یونٹ اضافے کا فیصلہ محفوظ کر لیا 200 یونٹ والے صارفین کیلئے اضافہ نہیں کیا جائیگا پاور ڈویژن۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی گئی، اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دیدی، ذرائع نے بتایا کہ سوئی نادرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی سدرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 42 فیصد تک اضافہ کے منظوری دی گئی ہے، ہوئی نادرن کے صارفین کیلئے گیس نرخ 415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کیلئے نرخ 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی، سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یوریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہو جائیگا، سوئی سدرن کے صارفین کافی ایم ایم بی ٹی یوریٹ 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو جائیگا، اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کر کے حکومت کو بھجوا دیں، حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کریگی، اوگرا نے یہ ریونیوضروریات کا تعین مالی سال 2023 اور 2024 کیلئے کیا تھا، حکومت کی منظوری کے بعد تمام صارفین کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ ہو جائیگا، گیس کے نرخوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائیگا، گیس صارفین جن میں گھریلو صنعتی، تندور ہی این جی۔ ہوٹل سمیت سب کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے سے گیس پر سبسڈی واپس لے لی۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق برآمدی شعبے کو گیس اب ایل این این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی ہوئی نادرن نے پانچ بڑے ایکسپورٹ اور بینڈ سیکٹر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ وزارت پیٹرولیم نے کم نرخ پر گیس کی فراہمی ختم کرنے کا مراسلہ بھیجوا دیا ہوئی نادرن گیس کمپنی کو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے مراسلہ بھجوایا گیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں سبسڈی کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی، پچاس فیصد گیس اور پچاس فیصد ایل این جی مارکیٹ ریٹ پر ملے گی، آئندہ تین ماہ میں ایل این جی بھی ایکسپورٹ سیکٹر کو مارکیٹ ریٹ پر ملے گی، ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے ایل این جی نرخ اب چار ڈالر کے بجائے بارہ ڈالر ہونگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!