پانچ دنوں کے دوران ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے 100مریضوں کا اضافہ۔تعداد314ہوگئی۔ انیس ڈاکٹربھی متاثر۔

ایبٹ آباد:پانچ دنوں کے دوران ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے 100مریضوں کا اضافہ۔تعداد314ہوگئی۔ انیس ڈاکٹربھی متاثر۔ صوابی کا رہائشی ایک جاں بحق۔ نئی رپورٹس میں خواتین زیادہ متاثر۔اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے 31مئی کی شام چاربجے جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 314تک پہنچ گئی ہے۔جن میں سے چودہ افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔پچھلے پانچ روز کے دوران ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے ایک سو افراد متاثر ہوئے۔ جوکہ بہت بڑی تعداد ہے۔عیدالفطر کے موقع پر بازار کھلنے سے چوبیس مئی کی شام تک ایبٹ آباد میں 37نئے کیسز کیساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 220تھی۔ ایبٹ آباد میں مجموعی طور پر انیس ڈاکٹربھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 23ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اوپی ڈی وغیرہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی ہیں۔ باغ کرسچین ہسپتال قلندرآباد کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کرسچین ہسپتال کو بھی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیاہے۔اتوار کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج صوابی سے تعلق رکھنے والا مریض انتقال کرگیا۔ اکتیس مئی کی شام محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں خواتین91بھی شامل ہیں۔ جبکہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں مردوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ خواتین کا تناسب پچاس فیصد جارہاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!