راجہ غلام حیدر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام موہار کلاں اور ایبٹ آباد میں میں چار سو سے زائد مستحقین میں رمضان پیکیج تقسیم کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) راجہ غلام حیدر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام موہار کلاں اور ایبٹ آباد میں میں چار سو سے زائد مستحقین میں رمضان پیکیج تقسیم کر دیا گیا۔ مستحقین میں پانچ ہزار اور چار ہزار فی کس کے حساب سے نقد رقم تقسیم کی گئی رقم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ ارشد ترک کی مسز عظمی ارشد ترک نے تقسیم کی ٹرسٹ ہر سال رمضان المبارک میں باقاعدگی سے موہار اور ایبٹ آباد کے مستحقین میں راشن اور نقد رقم تقسیم کرتا ہے اس مرتبہ ٹرسٹ ایبٹ آباد جیل میں مستحق قیدیوں میں رمضان وعید گفٹ بھی تقسیم کرے گا۔جس کی تقریب منگل کو ایبٹ آباد جیل میں ہوگی۔

راجہ غلام حیدر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ ارشد ترک ہر سال رمضان المبارک میں ایبٹ آباد اور موہار کلاں میں مستحقین میں راشن اور نقد رقم تقسیم کرتا آرہا ہے اس مرتبہ ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ ارشد ترک کی مسز عظمی ارشد ترک اور ان کے بھتیجے راجہ عاصم ترک نے موہار کلاں میں دو سو سے زائد مستحقین میں نقد رقم پانچ ہزار اور چار ہزار فی کس کے حساب سے تقسیم کی جبکہ ایبٹ آباد میں تین ہزار فی کس کے حساب سے مستحقین میں رقم تقسیم کی گئی اس مرتبہ ٹرسٹ ایبٹ آباد جیل کے مستحق قیدیوں میں رمضان وعید گفٹ تقسیم کرے گا یہ تقریب منگل کو ایبٹ آباد جیل میں ہوگی ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ ارشد ترک قیدیوں میں عید کے کپڑے اور دیگر سامان تقسیم کریں گے جیل انتظامیہ نے تقریب کی تیاریاں مکمل کر لیں ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ ارشد ترک کی مسز عظمی ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ گزشتہ کئی سالوں سے کارخیر اور عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام اور لوگوں کی مدد کر رہا ہے ٹرسٹ یتیموں بیواؤں اور مستحقین کو راشن نقد رقوم کے علاوہ مستحق بچے بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکالر شپس مستحق بچیوں کو جہیز بھی فراہم کرتا آرہا ہے ان تمام منصوبوں کا مقصد اللہ کی ذات کی خوشنودی اور راجہ غلام حیدر مرحوم کی روح کا ایصال ثواب ہے اللہ پاک اپنی بارگاہ میں اس کاوش کو قبول فرمائیں اور راجہ غلام حیدر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں آمین۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!