محکمہ تعلیم انتظامی پوسٹوں پر تعینات تدریسی افسروں کو واپس سکول بھیجوانے کا حکم۔

سروس ٹریبونل نے ایسی تعیناتیوں کو ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کے خلاف قرار دیدیا، پوسٹوں کی تفصیلات بھی طلب۔
مینجمنٹ کیڈر کی پوسٹ پر اسی کیڈر کا افسر لگایا جائے، تدریسی افسروں کو واپس سکول بھیجوانے کی ہدایات۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)سروس ٹربیونل نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو انتظامی کیڈر کی پوسٹوں پر تدریسی کیڈر کے افسروں کی تعیناتی سے روک دیا، مینجمنٹ کیڈر کی پوسٹ پر اسی کیڈر کے افسر کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اسٹنٹ ڈائریکٹرلیٹی گیشن کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کردہ ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مینجمنٹ کیڈر کی پوسٹ یعنی اے ایس ڈی ای او پر ایس ایس ٹی یعنی ٹیچنگ کیڈر کے افسر کو تعینات کرنا ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کی خلاف ورزی ہے سروس ٹربیونل نے یہ ہدایات میں مسرت بیگم کے کیس میں دی ہیں، واضح رہے کہ پابندی کے باوجود میجمنٹ کیڈر کی پوسٹوں پر تدریسی کیڈر کے آفیسر ز براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!