قومی اسمبلی میں خیبر پختو نخوا سے نئے چہروں کی انٹری کئی سابق وزرا شامل۔

صوبے سے پی ٹی آئی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر عبدالطیف ڈاکٹر امجد سہیل سلطان محمد ادریس،علی اصغرخان شامل۔
سابق وزیر تعلیم عاطف خان آصف خان شیر افضل مروت واحد شاہ زبیر خان و دیگر اراکین قومی اسمبلی اسم جائینگے۔
پشاور (وائس آف ہزارہ) قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے نئے چہروں کی انٹری ہوئی ہے نئے چہروں کی انٹری خیبر پختونخوا سے ریکارڈ سطح پر ہوگی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے انتخابات جیتنے والوں میں خیبر پختونخوا سے این اے ون سے تحریک انصاف کے عبداللطیف، این اے ٹو سے ڈاکٹر امجد، این اے فور سے سہیل سلطان، این اے 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے چیئر مین بیرسٹر گوہر، این اے 22 سے محمد ادریس این اے 15 سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو شکست دینے والے شہزاد محمد گستاسپ خان، این اے 16 سے علی اصغر خان، این اے 22 سے سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان، این اے 32 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی آصف خان، این اے 33 سے شاہ واحد علی شاہ، این اے 34 سے ذوالفقار علی شاہ، این اے 41 سے شیر افضل مروت، این اے 42 سے زبیر خان، وغیرہ شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں پہنچنے والوں میں پہلے بعض صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!