کورونا وائرس کامشتبہ ٹھنڈا چوھا کا رہائشی شاہزیب خان جدون بھی آئی سی یو میں دم توڑ گیا۔

ایبٹ آباد: کورونا وائرس کامشتبہ ٹھنڈا چوھا کا رہائشی شاہزیب خان جدون بھی آئی سی یو میں دم توڑ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایا کہ ٹھنڈا چوھا کا رہائشی شاہزیب خان جدون، جس نے کامسیٹس یونیورسٹی سے جیالوجی میں بی ایس کی ڈگری بھی حاصل کررکھی تھی۔ شاہزیب خان جدون کی سبزی منڈی میں بھی دوکانیں تھیں اوروہ پراپرٹی کا کام بھی کرتے تھے۔ ایک ہفتہ قبل شاہزیب خان جدون کو ٹائیفائیڈ اورنمونیا کی شکایات کیساتھ ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق شاہزیب خان جدون کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا۔

شاہزیب خان جدون کے لواحقین کے مطابق ایک نجی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا جوکہ نیگٹوآیا۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق شاہزیب خان جدون کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔ جس پر انہیں آئی سی یو وارڈ میں وینٹی لیٹرپر رکھاگیا۔ جہاں وہ وینٹی لیٹرپر زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے پیر کے روز خالق حقیقی سے جاملے۔ شاہزیب خان جدون کی رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شاہزیب خان جدون انتہائی سوشل آدمی تھے۔ لوگوں کے مختلف مسائل پر وہ آواز اتھاتے رہتے تھے۔ تقریباً ایک ماہ قبل شاہزیب خان جدون کی دعوت پر وائس آف ہزارہ کی ٹیم نے بانڈہ سیّد خان حویلیاں کا دورہ کیا۔ جہاں لوگوں کے راستے کے مسئلے پر انہوں نے وائس آف ہزارہ کو خصوصی انٹرویو بھی دیا۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!