دیوار تنازعہ پر چار حملہ اوروں نے پڑوسی کو گھر میں بند کرکے تشدد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملکپور میں دیوار تنازعہ پر چار حملہ اوروں نے پڑوسی کو گھر میں بند کرکے تشدد۔ شور شربہ سن محلے موقع پرپہچ آئے اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا پولیس کو آگاہ کیا پولیس کا چھاپہ گھر ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود ملک پورہ میں جاوید نامی شخص کا اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دیوار لگانے کا تنازعہ چل رہا تھا جسکی وجہ سے دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔

جس پر جاوید کے پڑوسیوں نے پکڑ لیا اور زبردستی اپنے گھر لے گئے اور کمر میں بند کرکے اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور گولی مارکرشدید زخمی کر دیا اسی دوران شورشرابہ سن کے دیگر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی جاوید کو ہسپتال منتقل کر کے سٹی پولیس کو آگاہ کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ایس ایچ او تھانہ کینٹ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور گھر پر چھاپا مارتے ہوئے اور واردات میں ملوث چاروں ملزمان کو پسٹل سمیت موقع سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا جہاں واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!