اپنی اور قریبی رشتہ داروں کی گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دینے والے تیس ٹی اوزو کانسٹیبل ٹریفک سے تبدیل۔

traffic police, suzuki

مذکورہ ٹی اوز اور سٹاف کی اپنی اور قریبی رشتہ داروں کے کیری ڈبے اور سوزوکیاں تھیں مزید سٹاف کی تبدیلی کیلئے بھی لسٹیں تیار۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر نے عوامی شکایات کو پوری ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو معطل اور انکی جگہ نیا سٹاف بھی تعینات کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کے ایکشن پر ہزارہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور پولیس میں بھی کھلبلی مچ گئی ڈی آئی جی کی ہدایت پر ایبٹ آباد میں اپنی گاڑیاں کیری ڈبے اور سوزوکیاں رکھنے والے 30 ٹی اوز اور کانٹیبلوں کو ٹریفک سے تبدیل کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او مانسہرہ نے پوری ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو معطل کر دیا اور ان کی جگہ نیا شاف تعینات کر دیا گیا ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے ایبٹ آباد کے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو معطل کیا تھا جس کے بعد ہزارہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور پولیس میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے ڈی آئی جی ہزارہ کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان نے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے 30 سے زائد ٹی اوز اور کانٹیلوں کو فوری طور پرٹریفک سے ہٹا دیا ہے مذکورہ ٹی اوز اور سٹاف کی اپنی اور اپنے قریبی رشتہ داروں کی گاڑیاں کیری ڈبے اور سوز و کہاں تھے جبکہ مزید سٹاف کو تبدیل کرنے کیلئے بھی لٹیں تیار کر لی گئیں ہیں ڈی پی او مانسہرہ ظہور با بر آفریدی نے عوامی شکایات پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ مانسہرہ کے تمام عملے کو معطل کر دیا اور ان کی جگہ نیا سٹاف تعینات کر دیا گیا ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے ہزارہ کے تمام اضلاع کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کیلئے پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ضلع میں دو سے تین سال تک ایس ایچ اور ہنے والے سب انسپکٹر اور انسپکٹر کو دوسرے ضلع میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کے بعد ہزارہ کے تمام اضلاع کے انسپکٹروں اور سب انسپکٹروں کو ہزارہ کے تمام اضلاع میں خدمات سرانجام دینے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!