گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل کر دیا۔

ہریپور(وائس آف ہزارہ)گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈوئیاں آبی میں خالد محمود نے گھریلو ناچاتی کی بنا پر پستول سے فائرنگ کر کے اپنے سسر خان افسر عمر 55 سال ولد تاج محمد سکناں ڈوئیاں آبی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔کھلابٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ عبدالغفورنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود کو بہترین حکمت عملی سے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن مجیب الرحمن نے ایک ٹیم تشکیل دی۔جس ٹیم نے مختلف جگہ چھاپہ زنیاں کی اور ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ عبدالغفور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!