پی ٹی آئی کے دیگر نعروں کی طرح ”کامیاب نوجوان ”پروگرام بھی ہوائی فائرثابت ہوا۔

ایبٹ آباد: پی ٹی آئی کے دیگر نعروں کی طرح ”کامیاب نوجوان ”پروگرام بھی ہوائی فائرثابت ہوا۔تبدیلی سرکار اپنے سب سے قیمتی اثاثے کو بھی نہ بچا سکی۔پارٹی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے میں نوجوانوں نے جو کردار ادا کیا اسکی نظیر ملنا مشکل ہے لیکن حکمران جماعت جسطرح وعدوں اور دعووں کی یخنی کے ذریعے قوم کا پیٹ بھرنے کی کوشش کر رہی ہے اسی طرح نوجوانوں کو بھی مسلسل جھوٹے لاروں کے ذریعے بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اڑھائی سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود نوجوانوں کو دکھائے گئے۔ سبز باغوں میں سے کسی ایک باغ کا پھل بھی نوجوانوں کو نصیب نہ ہوسکا۔

”کامیاب نوجوان“ سکیم کے پہلے مرحلے میں کونسے نوجوان مستفید ہوئے بلین ٹری منصوبے کی طرح وہ بھی نظر نہیں آ رہے جس کے بعد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے دوسرے فیز کا اعلان کیا گیا۔جس پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہوسکا۔ مسلسل لاروں کے بعد عملی اقدامات کے فقدان پر تبدیلی سرکار کا سب سے قیمتی سرمایہ پارٹی سے سرکتا جارہا ہے اور ”ناکام نوجوان ” پروگرام میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے جسے پارٹی کیلئے خطرے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں جہاں پوری قوم نئے پاکستان میں گھٹن اور الجھن کا شکار ہے وہاں دوسری طرف نوجوانوں میں بھی مایوسی کی شدید لہر پائی جاتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے خواب بکھرتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!