ایوب ٹیچنگ اسپتال کا فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ بھی جواب دے گیا۔

صوبے کے بڑے ہسپتال میں دس میں سے آٹھ مشینیں خراب ہوگئیں۔ 1998ء کے بعد فزیو تھراپی کی کوئی نئی مشین نہیں خریدی گئی۔
ایک مشین آن کال مریضوں کیلئے جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں صرف اور صرف ایک مشین فنکشنل رہ گئی مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ بھی جواب دے گیا فزیو تھراپی کی دس میں سے آٹھ مشینیں خراب ہو گئیں 1998 کے بعد فزیو تھراپی کی کوئی نئی مشین نہیں خریدی گئی جبکہ لیبارٹری کٹس نہ ہونے کی وجہ سے لیبارٹری کے زیادہ تر ضروری ٹیسٹ بھی ہسپتال کے اندر نا پید ہو گئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے تمام شعبے ہی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کافزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ جو کہ صحیح طرح سے کام کر رہا تھا لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ کی دس میں سے آٹھ مشینیں خراب ہو گئیں ہیں ایک مشین آن کال مریضوں کیلئے جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں صرف اور صرف ایک مشین فنکشنل رہ گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق 1998 کے بعد اب تک فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی نئی مشین نہیں کا تک نئی خریدی گئی جبکہ دوسری طرف ہسپتال میں زیادہ تر ضروری ٹیسٹ بھی کٹیں نہ ہونے کی وجہ سے ناپید ہوگئیں ہیں مریضوں کو زیادہ تر ٹیسٹ اب ہسپتال کے باہر سے کروانے پڑتے ہیں ایکسرے فلمیں پہلے سے ہی ختم ہیں ایکسرے فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سادہ کاغذپر ایکسرے کا پرنٹ نکال کر دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!