ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آبادکے انتخابات مکمل: ملک امجد اعوان ایڈوکیٹ صدر، امجدستی جنرل سیکرٹری منتخب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختون خوا ہ بار کونسل کے زیر انتظام صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔صدر کے ون ٹو ون مقابلہ میں ملک امجد اعوان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کے لئے امجد ستی ایڈووکیٹ منتخب ہو ئے۔سینئر نائب صدر کی نشست پر اکمل سردار،ایڈیشنل سیکرٹری کے لئے بابر خان ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری کی نشست پر قاضی سلمی ایڈووکیٹ نے میدان مار لیا۔جب کہ لائبریری سیکرٹری مظہر اقبال سواتی،کلب سیکرٹری نیئر خان ایڈووکیٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے سید ذوالفقار شاہ،ماریہ بشیر،انعم ایڈووکیٹ،ریحانہ بی بی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ اخلاق احمد خان ایڈووکیٹ،ممں ران ملک سعید،شہزاد اکبر کی نگرانی میں پولنگ صبح نو بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک بلا کسی وقفہ کے جاری رہی ہے۔جس میں 526 ووٹرز میں 469 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

چیئر مین الیکشن بورڈ کے مطابق صدر کے ون ٹو ون مقابلہ میں ہزارہ قومی محاذ سے تعلق رکھنے والے ملک امجد علی اعوان ایڈووکیٹ نے 3 سو ووٹ حاصل کئے ان مدمقابل حریف سینئر قانون دان حسیب خان عباسی ایڈووکیٹ نے 165 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کی نشست پر اکمل سردار نے 324اور ان کے مدمقابل محمد بابر شفیع ایڈووکیٹ نے 122 ووٹ لئے۔جنرل سیکرٹری پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔جس میں امجد ستی ایڈووکیٹ نے 193 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل کاشف علی خان ایڈووکیٹ نے 181،سید توصیف الحسن نے 88 ووٹ لئے۔ایڈیشنل سیکرٹری کے ون ٹو ون مقابلہ میں بابر خان ایڈووکیٹ نے 303 اور ان کے مدمقابل حریف کامران اشرف ایڈووکیٹ نے 137 ووٹ حاصل کئے۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر بھی دو امیدواروں میں مقابلہ ہوا جس میں قاضی سلمی ایڈووکیٹ نے 302 اور سردار امبر مقصود نے 148 ووٹ حاصل کئے ہیں۔پولنگ ڈسٹرکٹ بار روم میں ہوئی جس میں خواتین وکلاء نے بھی بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پر منتخب صدر ملک امجد علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری امجد ستی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء کی فلاح وبہبود اور قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی کے لئے ماضی کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!