بلدیاتی نمائندوں کا ایک سال مکمل تا حال کوئی فنڈ جاری نہ سکا۔

بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج بن گئے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی۔
ویلج کونسلوں کی سطح پر منتخب ہونیوالے چیئر مین ممبران اور تحصیل میئرز اور چیئر مینز کوکوئی اختیارات بھی نہیں دیئے گئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بلدیاتی نمائندوں کی ایک سال مکمل ہو گیا ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر میں ویلج کونسلوں کے چیئر مین ممبران اور تحصیل میئرز اور چیر مینز کو ابھی تک کوئی ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہو سکے بلدیاتی ممبران کو نہ ہی کوئی اختیارات دیئے گئے ہیں جس پر بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج بن گئے ہیں انہوں نے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو ایک سال جبکہ ہر پور میں پندرہ ماہ ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کو کسی بھی قسم کا کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا ویلج کونسلوں کی سطح پر چیئر مین مہران اور تحصیل میئرز اور چیئر مینز کو نہ ہی کوئی اختیارات دیئے گئے ہیں بلدیاتی نمائندے ایک سال عوام سے مو پھیر کر گزار چکے ہیں بلدیاتی نمائندوں کیلئے ترقیاتی فنڈ مختص تھے لیکن تحریک انصاف کے پچھلے دور حکومت نے صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار ہو گئی تھی جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے ترقیاتی فنڈز جاری کرنا تو در کنار پہلے سے جاری منصوبوں کے فنڈ بھی واپس کر لئے تھے بلدیاتی نمائندے ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی اختیارات اور فنڈ زنہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں بلدیاتی نمائندوں نے اس حوالے سے مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرنے اور ترقیاتی فنڈز کے اجراء کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے بھی مشاورت شروع کر دی ہے بلدیاتی نمائندے پہلے مرحلے میں پیر تین اپریل کو ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر کے باہر احتجاج کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!