سرکاری مفت آٹا بوئی بانڈی پہاڑ میں فروخت ہونے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سرکاری مفت آٹا بوئی بانڈی پہاڑ میں فروخت ہونے لگا۔ ڈیلر نے فی کس سات سو روپے وصول کرنے شروع کر دئیے۔ عوام سراپا احتجاج سابق ناظم وی سی بانڈی پہاڑ سردار محمد یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ میری وی سی میں مفت آٹے کے پیسے لیئے جا ریے ہیں غریب لوگوں سے سات سو روپے وصول کیے گئے ہیں۔ڈیلر بااثر ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شکایت کے باوجود ڈیلر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے کے ذمہ دار نے بھی اپنی رپورٹ محکمہ خوراک کو ارسال کی ہوئی ہے۔موصوف سابق ناظم نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام سے پیسے لینا ظلم ہے ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اگر متعلقہ ذمہ داروں نے کاروائی نہ کی تو گاؤں میں کوئی واقع ہوا تو ساری ذمہ داری انتظامیہ کی ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!