تین ڈاکٹروں، سات سالہ بچی سمیت 37افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق۔ ایبٹ آباد میں تعداد220تک پہنچ گئی۔

ایبٹ آباد: تین ڈاکٹروں، سات سالہ بچی سمیت 37افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق۔ ایبٹ آباد میں تعداد220تک پہنچ گئی۔ نئی رپورٹس میں خواتین زیادہ متاثر۔اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے عیدالفطر کی شام چاربجے جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 220تک پہنچ گئی ہے۔جن میں سے بارہ افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔چوبیس مئی کی شام 37افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں تین ڈاکٹر اورایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ 37میں سے اٹھارہ خواتین ہیں اورزیادہ ترمتاثرہ افراد کی عمریں سات سے پچاس سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اکثریتی لوگ کورونا وائرس کو ایک من گھڑت افواہ سمجھتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسی کوئی بیماری نہیں ہے۔ زیادہ تر لوگ ہارٹ اٹیک یا دیگر بیماریوں سے وفات پا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان بیرونی امداد کیلئے عام بیماریوں سے مرنیوالے افراد کو بھی کورونا وائرس کے کھاتے میں ڈال رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب یورپ، خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز، سکولز بند ہیں اورپوری دنیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!