تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی گزشتہ7سال سے پوزیشنیں حاصل کرنے والا تعلیمی ادارہ بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان ایبٹ آباد بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بھی گزشتہ7سال سے پوزیشنیں حاصل کرنے والا تعلیمی ادارہ بن گیا۔سیشن 2022میں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے مطابق تعمیر وطن نے مجموعی طورپر ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ کرنے ساتھ ساتھ دوسری اورتیسری پوزیشن بھی اپنے نام کی۔تعمیر وطن نے میڈیکل گروپ میں پہلی‘دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔انجینئرنگ گروپ میں پہلی اوردوسری جبکہ کمپیوٹر سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سیشن 2021میں تعمیر وطن نے مجموعی طورپر دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔میڈیکل گروپ میں دوسری جبکہ ادارہ کے تین طلبہ نے میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔انجینئرنگ گروپ میں دوسری اورتیسری جبکہ کمپیوٹرسائنس گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔سیشن 2020میں تعمیر وطن نے انجینئرنگ گروپ میں پہلی اوردوسری‘انجینئرنگ گروپ میں 2طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سیشن میں کمپیوٹرسائنس گروپ میں تعمیر وطن نے پہلی اورتیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔مجموعی طورپر ایبٹ آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔کمپیوٹرسائنس گروپ میں تعمیر وطن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سیشن 2019میں تعمیر وطن نے ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ کیا۔انجینئرنگ گروپ میں پہلی اوردوسری پوزیشن جبکہ 2طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمپیوٹرسائنس گروپ میں تعمیر وطن نے پہلی اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔سیشن 2018میں کمپیوٹرسائنس میں پہلی جبکہ انجینئرنگ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔سیشن 2017میں تعمیر وطن نے مجموعی طورپر ایبٹ آباد بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔میڈیکل گروپ میں تیسری پوزیشن۔اس سیشن میں تعمیر وطن آٹھویں‘دسویں اور12ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔سیشن 2016میں کمپیوٹرسائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔3طلبہ ٹاپ 20میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن‘پاکستان 2015سے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب۔ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن نے 2022میں میٹرک کے نتائج میں مجموعی طورپر پہلی اور2طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔2021کے نتائج میں دوسری اورتیسری پوزیشن‘2020کے نتائج میں مجموعی طور پر ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن‘دوسری اور 2طلبہ نے تیسری پو ٓزیشن حاصل کی۔سیشن 2019میں ایبٹ آباد بورڈ میں مجموعی طورپر پہلی پوزیشن حاصل کی۔2017میں ایبٹ آباد بورڈ میں 17ویں پوزیشن حاصل کی۔سیشن 2016میں تعمیر وطن نے ایبٹ آباد بورڈ میں آٹھویں اور16ویں پوزیشن حاصل کیا جبکہ سیشن 2015میں ایبٹ آباد بورڈ میں 12ویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!