گشت کے دوران پولیس اہلکار کوئٹہ کراچی ہوٹلوں پر چائے اور پراٹھوں کا لطف لینے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس گشت کے دوران ڈیوٹی پر معمور اہلکار و افسران گشت کے بجائے کوئٹہ کراچی ہوٹلوں بیٹھ کر چائے اور پراٹھوں کا لطف لینے میں مصروف شہر چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ڈی آئی جی ہزارہ کے احکامات پر شہر کے داخلی خارجی و اندرونی راستوں پر ناکہ بندیاں بھی بے سود بااثر نامعلوم ڈکیتوں اور چوروں کا یہ گروہ دیدہ دلیری سے اپنی وارداتیں کر کے باآسانی موقع سے فرار ہو جاتے ہیں دوسری جانب شہر بھر میں کرایہ داری ایکٹ سمیت ملازمین کی ویری فکیشن سسٹم کی بھی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد جیسے پر امن شہر میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا یہ سسٹم دیدہ دلیری سے جاری ہیں اور شہری آئے روز اپنی قیمتی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ایبٹ آباد پولیس کی نفری بڑھانے کے ساتھ ساتھ قابل آفیسر تعینات کیے جائیں تاکہ شہر کا امن اُسی طرح قائم اور دائم رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!