جائیداد تنازعہ پر فائرنگ ایک خاتون قتل ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گاؤں ملکاں گوالاں میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ ایک خاتون قتل ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب۔ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں کے حدود ملکاں گوالاں میں گزشتہ روز اراضی تنازعہ پر خاتون کو گولی مار قتل کر دیا گیا تھانہ حویلیاں میں مقتولہ کے والد محمد افسر ولد فیروز دین قوم اعوان نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ میری جگہ قاتل افراد کے ساتھ ملحقہ ہے اور امام علی شاہ سے خریدی ہے جس کا فیصل اور مدثر مطالبہ کر رہے تھے کہ اسکو ہمارے حوالے کرو یہ ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے انکار پر فیصل اور مدثر تیرہ چودہ نامعلوم افراد کے ساتھ میرے بیٹے فیصل ولد محمد افسر کے ساتھ جھگڑا کیا اور میری بیٹی کو آتشیں اسلحہ سے فاہر کر کے موت کے گھاٹ اتار کے فرار ہو گئے تھانہ حویلیاں نے مقدمہ 302/34 درج کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!