کنٹونمنٹ بورڈ کو پندرہ جولائی تک ہاؤس ٹیکس کے نوٹس جاری کرنے پرپابندی عائدکردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کنٹونمنٹ بورڈ کو پندرہ جولائی تک ہاؤس ٹیکس کے نوٹس جاری کرنے پرپابندی عائدکردی۔ ہاؤس ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری شدہ نوٹس واپس لینے کا حکم۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اور کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک کے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرز کو سال 2022-23ء کیلئے پندرہ جولائی تک ہاؤس ٹیکس کے نوٹس جاری کرنے سے منع کردیا ہے۔ تاہم لوگوں سے بقایاجات کی ریکوری جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر ہاؤس ٹیکس کی وصولی کیلئے کوئی نوٹس جاری کیا گیا ہے تو اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کا ریونیو سٹاف سی اوز کو بتائے بغیر اپنی مرضی سے لوگوں کو ٹیکس کے نوٹس جاری کر رہا ہے۔ جس کی روک تھام کیلئے آئندہ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سی اوز کے دستخطوں سے ٹیکس کے نوٹس جاری کئے جائینگے۔

اس حوالے سے جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی کا کہنا ہے کہ جناح آباد سوسائٹی نے پچھلے سات ماہ میں علاقہ مکینوں سے مختلف کاغذات جمع کئے اور پانچ نامور وکلاء پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا۔جس نے تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد اگلے ہفتے کینٹ کے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پشارہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح رہائشی گھروں پر تین سال بعد 10% اضافہ کیا جاتا رہا ھے اس دفعہ بھی اسی طرح اضافہ قابل قبول ھو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!