پرنسپل ہائی سکول نمبرون بشارت خان پرقاتلانہ حملہ شدید زخمی۔ دونوجوانوں کو بھی قتل کردیاگیا۔

ہری پور(انویسٹی گیشن رپورٹ)سکول آفیسرز ایسوی ایشن کے ضلعی صدر پرنسپل ہائی سکول نمبرون بشارت خان پرقاتلانہ حملہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔دوسرے واقع میں دو نوجوان قتل لاشیں ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نمبر ون ہائی سکول کے پرنسپل اور ضلعی صدر سکولز افیسر ایسوسی ایشن بشارت خان پر رات نو بجے کے قریب گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل واروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بشارت خان سر میں گولی لگنیسے شدید زخمی ہوگے جن کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا ہے پولیس کے مطابق بشارت خان پر چھپر روڈ سی این جی اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی گاڑی میں موجود ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگے دوسرے واقعہ میں گاؤں بجوالہ میں معمولی تنازعہ پر دو نوجوان قتل کردیے گے ناصر اور قیصر کو گولیاں مار دی گیں پولیس کے مطابق دونوں مقتول نوجوانوں کا تنازعہ چلا آرہا ہے جن کو لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا جائے گاپولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!