سوتیلے بیٹے نے ماں کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

حویلیاں:سوتیلے بیٹے نے ماں کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس ضمن میں بشیر ولد محمد صابر سکنہ بیرنگلی، حال نزد الیاسی مسجد ایبٹ آبادنے پولیس چوکی رجوعیہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی والدہ حفیظ بی بی نے تین سال قبل علی اکبر سکنہ رجوعیہ سجاول سے شادی کرلی تھی۔ کل شام کو میں اپنی والدہ کے گھر گیا۔ میری والدہ کے سوتیلے بیٹے شفاقت خان ولد علی اکبر نے پونے چھ بجے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ وجہ عداوت میری والدہ کی ملزم شفاقت کے والد سے نکاح ثانی تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 302، 324کے تحت ملزم شفاقت کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!