سوزوکی کیری گاڑیاں بک کرکے موبائل فون لیکرغائب ہونے والے نوسرباز کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام۔

ایبٹ آباد: سوزوکی کیری گاڑیاں بک کرکے موبائل فون لیکرغائب ہونے والے نوسرباز کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے متعدد سوزوکی ڈرائیوروں نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بظاہر مذہبی دکھنے والا ایک شخص ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے سوزوکی کیری گاڑی مانسہرہ، حویلیاں کیلئے بک کرکے لے جاتاہے اور کسی مسجد کے باہر گاڑی رکواکر مسجد کے اندر چلا جاتاہے۔ تھوڑی دیر بعد یہ شخص واپس آکر گاڑی کے ڈرائیور سے کہتاہے کہ میں امام مسجد کا بھائی ہوں۔ ہم نے مسجد کی ویڈیو اور تصویر بنانی ہیں۔ اپنا موبائل فون دیں۔ جس کے بعد یہ شخص موبائل فون لیکر مسجد میں جاتاہے اور وہاں سے غائب ہو جاتاہے۔ یہ شخص روزانہ کئی وارداتیں اس طریقے سے کرتاہے۔ چند وارداتوں میں یہ شخص غریب سوزوکی ڈرائیوروں سے نقدی بھی لیکر رفوہ چکر ہواہے۔ اگر اس شخص کے بارے میں کسی کو معلومات ہوں تو وہ قریبی پولیس سٹیشن یا موبائل نمبر: 03115686346 پر اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!