قاری اورنگزیب کا اکلوتابیٹاقاری عثمان نواں شہر میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔تین زخمی۔

ایبٹ آباد (سردار فیضان سے)قاری اورنگزیب کا اکلوتابیٹاقاری عثمان نواں شہر میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔تین زخمی۔۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود میں سپلائی کے رہائشی قاری اورنگزیب کا جواں سالہ بیٹا قاری عثمان اپنے دیگر تین ساتھیوں حمزہ ولد تنویر احمد جمال ولد محمد شعیب اور عاطف ولد حبیب گل کے ہمرہ ایبٹ آباد چیر لفٹ سے اپنی آلٹو وی ایکس آر گاڑی نمبری R 4111 میں نواں شہر کی طرف آ رہا تھا کہ ٹاؤن شپ کے مقام سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

جس کے نتیجے میں قاری عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین ساتھی شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ نواں شہر پرویز خان نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے نعش اور زخمیوں کو لے کر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں طبی امداد کے بعد نعش اور زخمیوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!