وارڈ نمبرپانچ سے پیپلزپارٹی کے ممبر کینٹ بورڈ فواد علی جدون کی نااہلی کے قوی امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) وارڈنمبرپانچ سے پیپلزپارٹی کے ممبر کینٹ بورڈ فواد علی جدون کی نااہلی کے قوی امکانات۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے انتخابات میں وارڈ نمبر پانچ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار فواد علی جدون کامیاب ہوئے۔ تاہم کامیابی کے بعد ان کی نااہلی کے قوی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لاء کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کئے جانیوالے مراسلے میں کہا گیاہے کہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر پانچ سے منتخب ہونے والے ممبر فواد علی جدون، ای اوبی آئی کے سابق ملازم تھے۔ جن کو سال 2014ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی آئینی پٹیشن کے تحت ملازمت سے برخاست کیاگیاتھا۔ ملازمت کے دوران فواد علی جدون نے کار کی خریداری کیلئے ای او بی آئی سے قرض لیاتھا۔ جوکہ ملازمت سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے ادا نہیں کیا۔ اور فواد علی جدون کے ذمہ بارہ لاکھ، اٹھارہ ہزار اکیس روپے کے بقایاجات ہیں۔ فواد علی جدون کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ جس کا کیس جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مراسلہ میں کہاگیاہے کہ فواد علی جدون ای او بی آئی کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے آئین پاکستان کی دفعہ 63(o)کے تحت اورسپریم کورٹ کی جانب سے وضع کئے جانیوالے قوانین کے تحت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ مراسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ فواد علی جدون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیاجائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!