صحت کارڈ کی کے نام پرغیرمعیاری اورٹھیکہ مار ادویات کی فراہمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) صحت کارڈ کی کے نام پرغیرمعیاری اورٹھیکہ مار ادویات کی فراہمی۔ کروڑوں روپے مخصوص مافیا کی جیبوں میں جانے لگے۔ مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ بیماریوں میں مبتلاء ہونے لگے۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کی تمام سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے نام پر ایک بہت بڑا کھلواڑ کھیلا جارہا ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے صحت کارڈ، زکوۃ وغیرہ کی ادویات کی فراہمی کا ٹھیکہ ایک مخصوص گروپ کے پاس ہے۔ جس کو سیاسی آشیرباد حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کی تمام ہسپتالوں میں پہلے تو صحت کارڈ کے ذریعے ادویات ملتی ہی نہیں۔ اگر ادویات مل جائیں تو ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کی بجائے، غیرمعیاری اور ٹھیکہ مار کمپنیوں کی نیٹ کی ادویات مریضوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ جن کے استعمال سے مریض صحت یاب ہونے کی بجائے مزیدپیچیدہ بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیٹ کی ادویات بہت بڑی مقدار میں ایک گودام میں رکھی گئی ہیں۔ جوزکوۃ، صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو نسخے تبدیل کرکے فراہم کی جاتی ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ جس پر تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!