پشاور ہائیکوٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتایج روک دیئے۔

PHC

امتحانی نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کئے جائیں عدالت عالیہ کا حکم، سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں بلیوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کے کیسز پر طلباء کی درخواست پر نتائج روکنے کا حکم دیدیا اور چیف سیکرٹری ایٹا حکام اور رجسٹرار پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے جواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے درخواستوں کی سماعت کی۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے لئے طلبا اور والدین نے پشاور کے ہیومن رائٹس سیل کو درخواستیں دیں۔ ہیومن رائٹس سیل نے درخواستوں کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے سامنے رکھا جس کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے درخواستیں سماعت کے لیے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کے بنچ کو ارسال کر دیں جنہوں نے سماعت اپنے چیمبر میں کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلیوٹوتھ کے ذریعے فقل بڑے پیمانے پر ہوتی ہے چیف سیکرٹری نے بھی اس دھاندلی کا اقرار کیا ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں کی۔ دوسو سے زائد امیدواروں نے دھاندلی کی ہے اور جاسوسی کے آلات پکڑے گئے ہیں عدالت ٹیسٹ دوبارہ لینے کے احکامات جاری کرے اور اس کی شفاف انکوائری کر کے ملوث نیٹ ورک کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے بھی احکامات جاری کرے عدالت نے مختصر آرڈر جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی سے جواب طلب کر کے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی اور نتائج روکنے کا حکم دیدیا عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کئے جائیں


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!