ایبٹ آباد کے مستحقین زکوۃ کیلئے گیارہ کروڑ سات لاکھ روپے کا فنڈجاری کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مستحقین زکوۃ کے لئے گزارہ آلاونس کی مد میں 11کروڑ 7لاکھ کا فنڈ جاری، لوکل زکوۃ کمیٹیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے،ایبٹ آباد کی 194لوکل زکوۃ کمیٹیوں میں 9ہزار 2 سو پچیس افراد کو فی کس 12ہزار مہیا ہوں گے،ضلعی زکوۃ کمیٹی کے دفتر کے مطابق صوبائی حکومت نے گزارہ آلاونس کی مد میں فنڈ جاری کیا ہے جس کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں 11کروڑ 7لاکھ کا مستحقین اور اخراجات کی مد میں 5لاکھ 82ہزار کا فنڈ لوکل زکوۃ کمیٹیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا ہے،ضلع کی تمام لوکل زکوۃ کمیٹی کے چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ دفتر سے مستحقین کی لسٹ حاصل کرکے مذکورہ افراد کو چیک کی ادائیگیاں کریں،تاکہ ماہ رمضان میں ضرورت مندوں کے مسائل کا تدارک ہو۔

اسی طرح مستحق طلباء وطالبات کے لئے بھیسکالر شپ کی مد میں بھی فنڈ جاری ہو چکا ہے جس کے تحت ضلع کے 4اداروں نے ٹیسٹ انٹرویو کرکے طلباء وطالبات کا ریکارڈ دفتر پہنچا دیا ہے، جب کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی سمیت ضلع کے دیگر سرکاری کالجز اور ہائیر سکینڈری سکولز نے طلباء وطالبات کی رجسٹریشن میں تاخیر کر رکھی ہے،جس پر ضلعی دفتر نے تمام سرکاری اداروں کو فی الفور سکالر شپ کے طلباء وطالبات کا ریکارڈ مہیا کرنے پر زور دیا ہے،ایف اے ایس سی اور گریجویشن کرنے والے مستحق طلباء وطالبات کو بالترتیب 9ہزار اور 12ہزار سالانہ مہیا ہوں گے،ایسے تمام طلباء وطالبات جو سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہیں اپنی سکالر شپ حاصل کریں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!