گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون میں گلیکسی (کہکشاں)تین روزہ مقابلے اختتام پزیرہوگئے۔

(تحریر وترتیب وقاص باکسر)
گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون کی پرنسپل شاہین زمان کی زیرنگرانی منعقد کیے گئے۔تین روزہ مقابلیاختتام پذیر ہوگئے۔مقابلے منعقد کروانے کامقصدطالبات کے اندرچھپے ہوئے ٹیلنٹ کواجاگرکرنے کیساتھ ساتھ انہیں تہزیبی۔ادبی۔ثقافتی۔اورمذہبی شعورسے آگاہی فراہم کرناہے۔تاکہ طالبات کسی بھی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کالوہامنواسکیں تین روز مقابلوں کاانعقاد 20 دسمبرسے ہواجوکہ 23 دسمبرتک جاری رہا۔تین روزہ تقریبات میں ڈویژنل سطح پر مختلف اوررنگارنگ مقابلوں کاانعقاد ہوا جسمیں 26 کالجز کوشامل کیاگیا۔جن میں سے 18 کالجز کی طالبات نے مختلف مقابلہ جات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون نے اپنی ایک اچھی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے مقابلوں میں حصہ لینے والے کالجزسے رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی۔میزبان کالج نے مقابلوں میں حصہ لیااورلیکن انعامات اورپوزیشینز سے بھی دوررہا۔مقابلوں کے دوران ججزکے بہترین فرائض سرانجام دینے والے ریٹائرڈ اورحاضرسروس اساتزہ کی بھی خدمات حاصل کی۔جنہوں نے صاف شفاف اورمنصفانہ طریقے سے نتائج کااعلان کیا۔مقابلوں میں حصہ لینے والیکالجزکے ناموں کوصیغہ رازمیں رکھاگیاتاکہ غیرجانبدرانہ فیصلے دیے جاسکیں۔

گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون میں جاری مقابلوں کو تین روزہ کٹیگری میں تقسیم کیاگیا پہلی کٹیگری میں حسن قرات دوسری اورتیسری میں نعت بیت بازی سائنس ماڈلز ایگزبیشن اورفلاوراریجمنٹ کے مقابلے کروائے گئے۔ سب سے پہلے تین روزہ مقابلوں کاآغاز تلات کلام پاک سے ہوا۔اسکے بعدنعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ مقابلوں کاآغاز ہوتے ہی گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون کی پرنسپل شاہین زمان مہمانوں کے ہمراہ ہال میں داخل ہوئیں تو طالبات نے انکاپرتپاک استقبال کیا۔مقابلوں کے دوران شعبہ اردوکی صدرمیڈم روبینہ گل اورشعبہ انگلش کی صدرمیڈم عریشہ زیب نے ابتدائی کلمات کی ادائیگی کے بعد گلیکسی کی تین روزہ تقریبات کے حوالے سے حاضرین محفل کوبخوبی آگاہ کیاا۔سکے بعد وائس پرنسپل میڈم فرحت جبین نے پرنسپل کی نمائندگی کرتے ہوے معززمہمانوں کوخوش آمدید کہااورانکا بھرپورطریقے سے شکریہ ادا کیا۔میزبانی کے فرائض اسلامک سوسائٹی کی صدر نورالہدی اورنائب صدر میڈم خدیجہ نے سرانجام دیے۔

پہلی کیٹگری میں حسن قرات کے مقابلے مکمل کروائے گئے جس میں منڈیاں کالج سمیت دس کالجز نے حصہ لیا مقابلوں میں حصہ لینیوالی طالبات اپنی باری باری پر سٹیج پر آتی رہیں اوراپنی خوبصورت أوازاورکلام کے زریعے حاضرین محفل کے شرکاء کے دلوں کوایک تازہ رونق بخشی دوسری کیٹگری میں نعت کے مقابلے منعقدہوئے۔ ججزصاحبان اپنے پوائنٹ اورہارجیت کے فیصلے کی طرف آگئے۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پرقرأت،نعت،فلاوراورسائنس ماڈلز کے مقابلوں کانتائج کااعلان کردیا۔حسن قرأت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نواں شہراورڈگری کالج مانسہرہ نے حاصل کی۔اسطرح دوسری پوزیشن پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے حاصل کی اورتیسری پوزیشن ڈگری کالج نمبردومنڈیاں نے حاصل کی۔اسطرح نعت خوانی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں نے اورگورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبرون نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن منڈیاں کالج اورتیسری پوزیشن ڈگری کالج کوٹ نجیب اللہ نے حاصل کی۔اسطرح ججز نے اپنے نتائج کاسلسلہ جاری رکھنے کیساتھ ساتھ نتائج کابھی اعلان کردیا۔جس میں پہلی پوزیشن ہوم اکنامکس کالج ایبٹ آباد جبکہ دوسری گورنمنٹ گرلزکالج نواں شہر اورتیسری گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج ہری پورنے حاصل کی اسطرح سائنسی نمائش کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج چٹی ڈھیری دوسری گورنمنٹ ڈگری کالج قلندرہ آباد اورتیسری گورنمنٹ ڈگری کالج نمبردوہری پورنے حاصل کی۔

اسطرح حاضرین محفل کوایکٹیو رکھنے کیلئے تیسرے اوردلچسپ مرحلے کاآغازبیت بازی سے کیاگیا۔اس مرحلے کی میزبانی کے فرائض اوردوسوسائٹی کی طالبات نے سرانجام دیئے۔میزبان طالبات نے منصفین کاتعارف کروانے کے بعد مقابلوں کے اعراض ومقاصد پیش کئے۔بیت بازی کے دلچسپ مقابلوں میں دس کالجز نے شرکت کی مقابلہ انتہائی دلچسپ تھا۔مقابلے کے دوران طالبات نے اپنے خوبصورت اشعار کی ادائیگی پر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔حاضرین محفل نے طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیوں کاسلسلہ شروع کیاتو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔اسی خوشگوار موقع اورمناسب وقت کیساتھ ساتھ بیت بازی کے مقابلے بھی اپنے اختتام کوپہنچ گئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!